Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شادی کب کر رہی ہوں،اداکارہ نوال سعید نے بتادیا

Share your love

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے ہے کہ کسی نہ کسی روز شادی ضرور کروں گی مگر فی الحال ارادہ نہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شادی کب کررہی ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال میرا فوکس کیریئر پر ہے، شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں تاہم کسی نہ کسی روز شادی ضرور کروں گی، پہلے لڑکے کو مجھے راضی کرنا ہوگا اور یقین دلانا ہوگا، اس کے بعد ہی شادی کی بات آگے چلے گی۔

نوال نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے اداکار نور حسن کے ساتھ برائیڈل فوٹوشوٹ کروایا تو اداکار کے والدین کو ان کے رشتے داروں نے فون کرکے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور شکوہ کیا کہ انہیں شادی پر کیوں نہیں بلایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہی میری برائیڈل شوٹ کی تصاویر کو وائرل کرکے میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!