Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کون بنے گا چیف جسٹس پاکستان؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام بھیج دیئے

Share your love

اسلام آباد:کون بنے گا چیف جسٹس پاکستان؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام بھیج دیئے۔ذرائع کاکہناہے کہ تین سینئر ججز کے نام وزارت قانون کو بجھوائے گئے، جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے. جسٹس منصور علی شاہ کا سینارٹی لسٹ میں پہلا، جسٹس منیب اختر کا دوسرا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا تیسرا سینارٹی لسٹ میں نمبر ہے۔

نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ نے مختصر کوائف کیساتھ تین سینئر ججز کے نام ارسال کردیے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نئے چیف جسٹس پاکستان کیلئے بجھوائی گی رپورٹ کی تفصیل سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ایک صفحہ پر مشتمل مختصر رپورٹ بجھوائی گئی،بجھوائی گئی رپورٹ میں مختصر پروفائل شامل ہیں.

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کی مختصر پروفائل بھیجی گئی جس میں تینوں سینئر ججز کی تاریخ پیدائش، تعلیم، وکالت کی تفصیلات سپریم کورٹ سے ارسال کی گئی ہے، جبکہ تینوں سینئر ججز کب جج بنے؟ کب ہائی کورٹس سے چیف جسٹس بنے؟ مختصر تفصیل بھیجی گئی ہے اس کے علاوہ تینوں سینئر ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی تاریخ بھی ارسال کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے بھیجی گئی مختصر تفصیل میں تینوں سینئر ججز کے فیصلوں کی تفصیل شامل نہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!