Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شاہ رخ خان جیمز بونڈ کیوں نہیں بن سکتے؟

Share your love

دبئی: بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہالی وڈ جاسوسی سیریز کے مشہور زمانہ کردار جیمز بونڈ کو نہیں کرسکتے۔

دبئی میں منعقدہ تقریب میں مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کا قد چھوٹا ہے، رنگ گندمی ہے اس لئے وہ فلم میں صرف ولن کا کردار کرسکتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس موقع پر بتایا کہ وہ جیمز بونڈ کا کردار کرنے کے خواہش رکھتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔

اداکار نے اس موقع پر بتایا کہ انہیں ہالی وڈ فلم ’سلم ڈاگ ملینئر‘ میں بھی کردار آفر ہوا تھا لیکن وہ ایک مختصر لیول کے کردار کیلئے راضی نہیں تھے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان 2023 میں لگاتار تین بلاک بسٹر فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی دے کر نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!