Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عامر خان کے داماد نے اپنی شادی پر شارٹس اور بنیان کیوں پہنی؟

Share your love

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے داماد نے اپنی شادی کے دن روایتی شیروانی کے بجائے شارٹس اور بنیان پہن کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

گزشتہ روز ممبئی میں عامر خان کی بیٹی ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس جوڑی نے شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کیے۔

اس شادی میں عامر خان کے داماد نوپور شکھیرے اپنے لباس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے، اُنہوں نے اپنی شادی کے لیے شارٹس اور بنیان کا انتخاب کیا۔
نوپور شیکھرے روایتی انداز یعنی گھوڑے یا گاڑی پر بارات لانے کے بجائے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرتے ہوئے شادی کے مقام ’تاج لینڈز اینڈ‘ تک پہنچے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی بیٹی ارا کی شاہی شادی کیلئے 176 کمرے بُک

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آخر کیوں نوپور شیکھرے نے شارٹس اور بنیان کا انتخاب کیا جس کی وجہ اب بھارتی میڈیا نے بتا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوپور شیکھرے نے ستمبر 2022 میں، جب پہلی بار ارا خان کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا تو اُس وقت بھی اُنہوں نے شارٹس اور بنیان ہی پہنی ہوئی تھی، اُسی یاد کو تازہ کرنے کے لیے نوپور نے اپنی شادی کے دن بھی اُسی طرز کا لباس زیب تن کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

ارا خان کے شوہر ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں، نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔ ارا خان عامر خان کی اکلوتی بیٹی ہیں جو ان کی پہلی بیوی رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!