Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آزاد امیدواروں کی شمولیت سے قومی اسمبلی میں ہماری تعداد 104 ہو گئی، شہباز شریف

Share your love

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و نامزد وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے قومی اسمبلی میں ہماری تعداد 104 ہو گئی۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کامیاب ارکان اسمبلی اور سینیٹ ممبران کو میاں نواز شریف اور اپنی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزاد امیدواروں کے شامل ہونے سے مسلم لیگ ن کی 104 سیٹیں قومی اسمبلی میں ہو گئی ہیں۔

نامزد وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی اپنے بل بوتے پر جیت کر آئے ہیں، مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف نے 2017 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا، قائد محمد نواز شریف ملک میں سی پیک کے منصوبے لے کر آئے، قائد نواز شریف نے چاروں صوبوں کو موٹر وے کے ذریعے جوڑا، دیامربھاشا ڈیم کیلئے زمین خریداری کے لیے فنڈز نواز شریف نے جاری کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گروں کا خاتمہ کیا گیا، کراچی میں امن قائم کرنے والے نواز شریف کو کراچی والے دعائیں دیتے ہیں، نواز شریف نے تمام منفی طاقتوں کا مقابلہ کیا، سارے جبر کا مقابلہ بڑے حوصلے کے ساتھ کیا۔

نامزد وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر شہید ہو گئیں کسی نے جی ایچ کیو کی طرف دیکھا نہیں، جب نواز شریف بیمار ہوئے تو کس طرح کی غلیظ زبان استعمال کی گئی، نواز شریف نے جیل کاٹی، مریم نواز کو بھی جیل میں لے جا یا گیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے صبر اور جوانمردی کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کیا، نواز شریف کے کئی ساتھی ہار گئے جہاں پر ہم ہارے وہ ٹھیک ہے اور جہاں جیتے وہ غلط ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ پوچھیں گے کہ آپ نے 16 ماہ میں کیا کیا؟ تومیں کہوں گا ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، میں منتخب ہونے والے تمام ممبران کو ایک مرتبہ پھر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردار پیش کی، قراردار میں نواز شریف کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!