Enter your email address below and subscribe to our newsletter

خواتین کی دل کے دورے سے اموات کی شرح مردوں کے مقابلے میں دُگنی ہوتی ہے،تحقیق

Share your love

لسبن: ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین کی دل کے دورے سے موت واقع ہونے کی شرح مردوں کے مقابلے میں دُگنی ہوتی ہے۔تمام عمر کی خواتین جو دل کے دورے سے متاثر ہوتی ہیں ان کی صحت خراب ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

پُرتگال میں 884 مردوں اور عورتوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین کو دل کے دورے کے سبب خواتین کے بچنے کے امکانات میں کمی کے متعلق معلوم ہوا۔

ان تمام افراد کو سب سے خطرناک نوعیت کے دل کے دورے (جس میں دل کو خون پہنچانے والی رگ بند ہو جاتی ہے) کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بند رگ کو کھولنے کیلئے تمام مریضوں کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تاکہ خون بآسانی گردش کر سکے۔

علامات ظاہر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ان مریضوں کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور ان مریضوں میں موت کی شرح جاننے کے لئے تحقیق کا آغاز کیا گیا۔

یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سائنسی کانگریس ہارٹ فیلیئر 2023 میں پیش کئے جانے والے تحقیق کے نتائج میں دِکھایا گیا کہ اس طبی صورتِ حال کے پیش آنے کے بعد 30 کے اندر خواتین کی موت واقع ہونے کی تعداد 2.8 گُنا زیادہ تھی۔

اس موقع پر 11.8 خواتین کی موت واقع ہوئی جبکہ مردوں کی موت واقع ہونے کی شرح 4.6 فی صد تھی۔

دل کے دوروں سے خواتین کی موت کے خطرات شاید اس لئے بھی زیادہ ہوتے ہیں کیوں کہ انہیں دل کا دورہ تب پڑتا جب وہ مردوں سے زیادہ بوڑھی ہوتی ہیں اور عموماً ان کی صحت خراب ہوتی ہے۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر ماریانا مارٹِنہو کا کہنا تھا کہ تمام عمر کی خواتین جو دل کے دورے سے متاثر ہوتی ہیں ان کی صحت خراب ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان خواتین کو اس طبی صورت میں مبتلا ہونے کے بعد سختی سے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!