Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈکپ، 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

Share your love

کولکتہ : بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔

میچ کے آغاز پر انگلش اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 82 رنز پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی، انگلینڈ کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ ملان 39 گیندوں پر 31 رنز بنا کر محمد افتخار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انگلینڈ کا دوسرا نقصان 108 رنز کے مجموعے پر ہوا جب بلے باز جونی بیرسٹو 61 گیندوں پر 59 رنز کر حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا کو کیچ دے بیٹھے۔

انگلش ٹیم کا تیسرا شکار 280 رنز کے مجموعی سکور پر ہوا جب شاہین شاہ آفریدی نے 84 سکور پر انگلش بلے باز بین سٹوکس کو پویلین کی راہ دکھائی، دفاعی چیمپینز کی چوتھی وکٹ 257 رنز پر گری،انگلش بلے باز جوئے روٹ 72 گیندوں پر 60 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ کے 46ویں اوور میں انگلینڈ کی ٹیم کا پانچواں نقصان ہوا، انگلش بلے باز ہیری بروک 17 گیندوں پر 30 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر شاہین آفریدی کو کیچ پکڑا بیٹھے جبکہ انگلش کپتان جوز بٹلر 18 گیندوں پر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کو 7 واں نقصان معین علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور6 گیندوں پر 7 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے،انگلش ٹیم کی آٹھویں وکٹ 336 رنز کے مجموعے پر گری جب ڈیوڈ ویلی 5 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

انگلش ٹیم کے نئے آنیوالے بلے باز گس اٹکنسن بغیر کھاتہ کھولے ہی محمد وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین چلتے بنے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے قومی ٹیم 4 میچز میں فاتح رہی اور 4 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلش ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!