Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈ کپ ،افغانستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

Share your love

احمد آباد: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 42 ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ ستیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز عظمت اللہ عمرزئی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، نور احمد 26، مجیب الرحمن 8 اور نوین الحق 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جیڑالڈ کوئٹزی نے 4، کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں پہلے کی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم افغانستان کو ٹاپ فور میں جگہ بنانے کیلئے آج کا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں، جنوبی افریقہ نے 6 میں کامیابی حاصل کی اور صرف 2 میں ناکام رہی اور پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

اسی طرح افغانستان نے بھی اپنے 8 میچز کھیل رکھے ہیں جن میں سے 4 اپنے نام کیے اور 4 میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیم کے ٹوٹل 8 پوائنٹس ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!