Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا

Share your love

دہلی: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدر لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میسکول نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی ، انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز جبکہ اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کینگروز کو پہلا نقصان 28 رنز پر مچل مارش کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 9 رنز پر وین بیک نے آؤٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 160 رنز پر گری جب سٹیو سمتھ 68 گیندوں پر 71 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 244 کے مجموعی سکور پر گری جب مارنس لبوشین 62 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جوش انگلس 14، ڈیوڈ وارنر 104 ، کیمرون گرین 8 ، گلین میکسول 106 اور مچل سٹارک بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آرین دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 4 میچز کھیل کر 2 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکامی رہی ہے، نیدر لینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکی جن میں سے ایک میں کامیاب جبکہ 3 میں ناکام رہی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!