ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی نیدر لینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری
Share your love
نئی دہلی :آئی سی سی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا کی نیدر لینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دہلی میں کھیلا جارہا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، مارک اسٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے۔
اس موقع پر نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
نیدر لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھارت کے شہر دہلی کے ارن جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں جبکہ ہالینڈ کی کمان سکاٹ ایڈورڈز کے ہاتھوں میں ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 4 میچز کھیل کر 2 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکامی رہی ہے، نیدر لینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکی جن میں سے ایک میں کامیاب جبکہ 3 میں ناکام رہی۔