Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈ کپ،افغانستان کے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی

Share your love

دہلی: آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان کی جانب سے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گر گئی۔

بھارت کے شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر اور افغان ٹیم کی کپتانی حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم 16 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 114 رنز کے مجموعی سکور پر افغانستان کی پہلی وکٹ گر گئی، ابراہیم زدران 28 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی یکے بعد دیگرے دوسری اور تیسری وکٹ 122 رنز پر گری، نئے آنے والے بلے باز رحمت شاہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور آٹھ گیندوں پر 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں پر 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ 152 رنز پر گری، افغان بلے باز عظمت اللہ عمرزئی 24 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پانچواں کھلاڑی 174 رنز پر آؤٹ ہوگیا، کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 36 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی، دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل 58، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 ، نوین الحق 5 رنز بناسکے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!