معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے، نگران وزیراعظم
Share your love
ممبئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز کا ٹارگٹ دیا، جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔
بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان ٹیم بھارت کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی کمان کوشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔
خیال رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 6 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت پائی اور 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر میزبان بھارت کی ٹیم 12 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور سری لنکا 4 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔