Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈ کپ، پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

Share your love

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے 29 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹ کے نقصان پر 155 رنز بنا لیے ہیں۔

قومی ٹیم کو عبداللہ شفیق کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر بلے باز 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہو گئے جبکہ امام الحق 36 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کا شکار بنے۔جبکہ کپتان بابر اعظم 50رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سب سے بڑے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، ٹیم کا مورال بلند ہے، کوئی تبدیلی نہیں کی، وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، بھارت کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ شائقین کا جذبہ دیدنی ہے، آج کے میچ سے بڑھ کر کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا، شبمن گل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ورلڈکپ 2023 میں اب تک دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اپنے اپنے میچز جیت چکے ہیں، قومی ٹیم نے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب بھارت بھی اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکا ہے، بھارتی سورماوٴں نے پہلے مقابلے میں 5 مرتبہ کی چیمپئن ا?سٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!