Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈ کپ ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Share your love

حیدر آباد: , بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم سری لنکن ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے ۔

پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا گیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری وکٹ 37 رنز پر گر گئی، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابراعظم 10 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے اپنر بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے رنز کو آگے بڑھایا تاہم عبداللہ شفیق 103 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنا کر متھیشا پتھیرانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں سری لنکن اوپنر کوشال پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے جبکہ نشانکا شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کوشل مینڈس 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دھننجایا ڈی سلوا 25 جبکہ چارتھ اسالنکا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سدیرا سمارا وکرما 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کپتان داسن شناکا 12، ڈینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھنکشن بغیر کو رن سکور کیے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف 2 جبکہ شاداب خان، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!