Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈ کپ، پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share your love

چنئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، پاکستان اور افغانستان میگا ایونٹ کے چار چار میچز کھیل چکے ہیں جن میں شاہین دو جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راوٴنڈر محمد نواز کی جگہ نائب کپتان شاداب خان کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پاکستان کو کم ٹوٹل پر آوٴٹ کرنے کی کوشش کریں گے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فضل حق فاروقی کی جگہ نور احمد کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کیویز کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان کا ٹیبل پر 4 پوائنٹس کیساتھ پانچواں نمبر ہے جبکہ افغان ٹیم دو پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!