Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کا چناؤ مشکل مرحلے میں داخل

Share your love

لاہور: بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کا چناؤ کٹھن اور مشکل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق ایشیاکپ کی ناکامی کے بعد پہلے سے منتخب سکواڈ میں ردوبدل کرنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں، دونوں کو اس بات کا شدت سے اندازہ ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنا گھاٹے کا سودا ہو گا۔

ادھر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بظاہر اس تمام سلیکشن کے مرحلے میں کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔

اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ سکواڈ میں حالیہ ٹیم کی پرفارمنس کے بعد اضافی وکٹ کیپر محمد حارث، سپنر اسامہ میر، فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کیس بہت کمزور ہو گیا ہے۔

تازہ ترین پیشرفت کے تناظر میں آل راؤنڈر حسن علی اور لیگ بریک گگلی باؤلر ابرار احمد کے نام قرعہ فعال نکلتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ مسلسل آؤٹ آف فارم رہنے والے ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور ٹیسٹ اوپنر فخر زمان کی سلیکشن پر تحفظات ضرور ہیں، البتہ ان کے سکواڈ سے باہر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، افتخار احمد ، سعود شکیل ، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) ابرار احمد ، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف، حسن علی اور زمان خان شامل ہیں ۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!