ایک ہی چھت کے نیچے دنیا کا سب سے بڑا خاندان
Share your love
میزورام: بھارت میں ایک ایسا گھر ہے جس کی چھت کے نیچے ایک ہی خاندان کے 199 افراد بسیرا کرتے ہیں۔ زیونا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ زیونا کی میراث کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام کے گاوٴں بکتونگ میں دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا گھر ہے جس کے 199 افراد ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔
زیونا اس فیملی کے سرپرست تھے جن کی 38 بیویاں، 89 بچے اور 36 بچیاں ہیں۔ زیونا کا انتقال 2021 میں 76 سال کی عمر میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔
تاہم ان کا خاندان بکتونگ کی پہاڑیوں میں تعمیر کیے گئے کمپلیکس زیونا میں ایک ہی چھت کے نیچے رہ رہا ہے۔ زیونا کے کچھ بچوں شادی شدہ ہیں اور کچھ کے پاس ایک سے زیادہ بیویاں ہیں۔ خاندان کے ارکان کی تعداد اب 199 ہے۔
تمام افراد اپنے گھر کے عظیم ہال میں دن میں دو بار کھانا کھانے کے لیے جمع ہوتے ہیں جو کہ کھانے کے کمرے سے زیادہ کینٹین لگتی ہے۔ اراکین روزانہ کام کاج سے لے کر خوراک اور مالیات تک سب کچھ آپس میں بانٹتے ہیں۔ زیونا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ زیونا کی میراث کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔