Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں پر کل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share your love

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں پر کل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے پارلیمنٹ کی کارروئی کا ریکارڈ جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی، وفاق کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست پر دلائل مکمل کئے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین نے بھی فل کورٹ کی درخواست کی، فل کورٹ کی درخواستوں پر مزید دلائل یکم جون کو ہوں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!