Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ایکس کا برازیل میں اپنے آپریشنز فوری بند کرنے کا اعلان

Share your love

کیلیفورنیا:برازیل میں ایلون مسک کی ملکیت میں چلنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے اپنے آپریشنز فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم کمپنی کی سروسز بدستور ملک میں دستیاب رہیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایکس نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ایک جج کی جانب سے کمپنی کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی کے بعد کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج دی موریس نے ایک حکم نامے میں کمپنی سے مواد کی سینسرشپ کے مطالبے پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کرنے اور کمپنی کی نمائندہ کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

ایکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود کمپنی کے برازیلی عملے کو سینسرشپ کے حوالے سے کوئی اختیار نہیں ہے اور عدالت کی جانب سے عملے کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکس نے اس سے قبل بھارت میں بھی حکومتی احکامات پر مخصوص اکاؤنٹس اور پوسٹس پر کارروائی کی تھی، تاہم کمپنی نے ایسے احکامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!