Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان سے جیت پر افغان کھلاڑیوں کے لیے آئی فون، ڈالروں کا انعام

Share your love

پاکستان کی نوجوانوں پر مبنی کرکٹ ٹیم نے ہمسایہ ملک افغانستان کے لیے شارجہ میں جاری سیریز کو یادگار اور تاریخی تو بنا دیا لیکن کیا وہ آج کا آخری میچ جیت کر عزت بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے یا سیریز کلین سویپ ہونے دیں گے؟

افغانستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ چھ وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ اتوار (26 مارچ) کی رات شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میں 131 رنز کا ہدف آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے افغان ٹیم نے سیریز میں برتری حاصل کی۔

یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان لگاتار تین ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آخری میچ آج (27 مارچ کو) ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اکثر پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے دونوں میچوں میں کافی خراب کارکردگی دکھائی، جس کی وجہ سے پاکستان دونوں میچوں کی ابتدا میں ہی دباؤ میں آیا اور بالآخر میچ بھی ہار گیا۔

دیکھنا یہ ہے کہ کپتان شاداب خان کس حد تک آخری اہم میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف جیت پر افغانستان میں خوشیاں منائی جا رہی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جدید ترین ماڈل آئی فون اور قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کے لیے تین ہزار ڈالر، ریزرو کھلاڑیوں کے لیے دو ہزار ڈالر اور ایڈمن سٹاف کے لیے ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!