چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی: اسحاق ڈار
Share your love
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چینی فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری کر دیئے جائیں گے۔ آئی ایم ایف سے متعلق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ معمول سے ہٹ کر پاکستان سے معاہدے کیلئے انتہائی سخت شرائط رکھ رہا ہے، قوم سے اس حوالے سے کوئی چیز نہیں چھپا رہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چند دوست ممالک نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کے وعدے کیے تھے، اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ وہ ان وعدوں کو مکمل کریں اور صرف یہی تاخیر کی وجہ ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر حکومت کی طرف سے نہیں ہے، اس بار بات چیت بہت غیرمعمولی رہی، بہت زیادہ مطالبات سامنے رکھے گئے، ہم نے اپنی طرف سے ہر چیز مکمل کر لی ہے