Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چین کی پارلیمان نے شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ  پانچ برس کیلئے صدر منتخب کر لیا

Share your love

چین کی پارلیمان نے شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ  پانچ برس کیلئے صدر منتخب کر لیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کے 3ہزار کے قریب  ارکان نے دی گریٹ ہال میں  شی جِن پنگ کو  صدر منتخب کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ ان کے مدمقابل کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا۔ شی جِن پنگ  مرکزی فوجی کمشن کے چیئرمین کے طور پر بھی تیسری مدت کے لیے منتخب ہوئے۔ پارلیمان نے ژائو لیجی کو چیئرمین اور ہان ژنگ کو نیا نائب صدر منتخب کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  ‘ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن  نے شی جن پنگ کو  مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام اور پارلیمان کا ان پر اعتماد ان کی  غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔ آصف زرداری  نے کہا کہ شی جن پنگ کا تیسری بار صدر منتخب ہونا ان کی مقبولیت کا مظہر ہے۔ شی جن پنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ پاک چین دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!