کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری سے دوبارہ شادی کے سوال پر ردعمل دے دیا۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اْن معروف سابق جوڑوں میں ہوتا ہے جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا، مداح ہمیشہ سے دونوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے سال 2012 میں شادی کی تھی اور سال 2014 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹی نورے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن دونوں کا رشتہ زیادہ عرصے تک نہیں چلا سکا اور سال 2020 میں سائرہ اور شہروز کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
سائرہ یوسف سے طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی شہروز سبزواری نے معروف ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی، ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
صدف کنول سے شادی کے بعد مداحوں نے شہروز سبزواری پر کڑی تنقید کی تھی جبکہ کچھ مداح آج بھی سائرہ یوسف کو شہروز کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
سائرہ یوسف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی عید کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں اْن کے ہمراہ اْن کی بیٹی نورے بھی موجود تھیں۔
ان تصاویر پر مداحوں نے ہزاروں تبصرے کیے لیکن ایک مداح کے کمنٹ نے سوشل میڈیا پیجز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
مداح نے سائرہ یوسف کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اْن سے پوچھا کہ کیا آپ شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں؟
اس سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے کہا ‘نہیں’، اور ساتھ ہی رونے والا ایموجی بھی بنایا۔