Home Uncategorized سعودی عرب کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

سعودی عرب کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

Share
Share

ریاض : سعودی عرب نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد شہید ہوگئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض افواج کی طرف سےمحصور غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو غیر انسانی طور پر نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے زمینی حملے ناکام ہونے پر فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں، غزہ میں 45 فیصد رہائشی مکان، عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

صیہونی فورسز نے ترک فلسطین دوستی کینسر ہسپتال پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں ہسپتال ملبے کا ڈھیر بن گیا، اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فاسفوس بم برسانے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ایک غیر معمولی حملہ کیا گیا تھا، اسرائیل نے حماس کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلسل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...