Home Uncategorized سعودی عرب نئے امریکی صدرکے آنے سے قبل اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، امریکا

سعودی عرب نئے امریکی صدرکے آنے سے قبل اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، امریکا

Share
Share

 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیلی کے سفارتی تعلقات غزہ جنگ بندی کے ساتھ شروع ہوجائیں گے اور نئے صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہوگا۔ ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ایسا ہوگا۔

انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ میں اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہوجائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کرالی تو سعودیہ اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے اور جنوری 2025 میں نئے صدر جوبائیڈن کی جگہ لے لیں گے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...