Home Uncategorized سعودی عرب کی جانب سے حج پروازوں کا شیڈول جاری

سعودی عرب کی جانب سے حج پروازوں کا شیڈول جاری

Share
Share

ریاض: سعودی عرب نے حج 2024ء کے لیے پروازوں کی آمد و رفت کا طریقہ کار مرتب کرلیا اور تاریخوں کا اعلان کردیا۔حج پروازوں کے لیے درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعوی ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا جس کے لیے درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ حج سے واپسی کی پروازوں کا آغاز 20 جون 2024 سے ہوجائے گا اور آخری پرواز حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر ان کے وطن 21 جولائی کو جائے گی۔

سعودی ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت تمام ممالک کے ایئرلائنز کو مطلع کیا ہے کہ حج کی درخواستیں یکم جنوری 2024 تک لازمی جمع کرادیں۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس بار حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کو خوش آمدید کہا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ کوونا وبا کے بعد گزشتہ برس سے حج اور عمرے کی رونقیں پھر سے بحال ہوگئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...