Home Uncategorized ‎سائنسدان نے ہالی وڈ فلم سے متاثر ہو کر آنسو سے چارج ہونے والی اسمارٹ لینسز بیٹری ایجاد کرلی

‎سائنسدان نے ہالی وڈ فلم سے متاثر ہو کر آنسو سے چارج ہونے والی اسمارٹ لینسز بیٹری ایجاد کرلی

Share
Share

سنگاپور: سنگاپور کے ایک سائنس دان نے فلم مشن امپاسیبل سے متاثر ہو کر اسمارٹ کونٹیکٹ لینسز کی بیٹری ایجاد کر لی۔

فرینچائز کی چوتھی فلم میں ایک ایجنٹ کو ایسے کونٹیکٹ لینسز پہنے دِکھایا گیا تھا جو چہرے کی شناخت اور آئی ٹریکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

سنگاپور کی نینیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اسکول آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے لی سیوک وُو کی بیٹری پرزہ جات میں مہارت ان کے پہنے جانے والی ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کا سبب بنی۔

انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اسمارٹ کونٹیکٹ لینسز کے لیے ایسی بیٹریوں کی ضرورت ہوگی جو محفوظ اور جامع ہوں گی جو ان آلات کو جدید بنانے میں اہم ہوں گے کیونکہ یہ کونٹیکٹ لینسز انتہائی مہین ہوتے ہیں (1.5 ملی میٹر)، اس لیے صارف کو بے آرام ہونے سے بچانے کے لیے ان بیٹریوں کے سائز اور لچک اہم ہے۔

لی سیوک وُو کا کہنا تھا کہ اس بیٹری کی موٹائی تقریباً 0.2 ملی میٹر ہے۔ یہ سائز انسانی بال سے تقریباً دو گُنا زیادہ ہے۔

لی اور ان کی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی یہ بیٹری آتشگیر مواد رکھنے والے لیتھیئم آئن بیٹریوں کے متبادل بائیو کمپیٹیبل نمک کے پانی محلول سے چلائی جا سکتی ہے۔

اس نئی بیٹری کو روایتی تار کے طریقے یا کیمیکل کے طریقے سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس بیٹری پر گلوکوز کی پرت چڑھائی گئی ہے اور جب اس کو نمکین محلول میں ڈبویا جاتا ہے تو گلوکوز سوڈیم اور کلورائیڈ کے ساتھ ری ایکٹ کر کے بیٹری کو چارج کرتا ہے۔تاہم بیٹری کو ایک اور غیر معمولی طریقے سے چارج کیا جا سکتا ہے۔

لی کے مطابق آنسو بھی اپنے اندر گلوکوز رکھتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ جب ان کونٹیکٹ لینسز کو پہنا جاتا ہے تو پہننے والے کے آنسو بھی بیٹری کو چارج کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...