سیکرٹ ایکٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے سے متعلق عدالتی حکم نامہ جاری

اسلام آباد: سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کے حوالے سے عدالتی حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت میں سائفر کیس سے متعلق کیس کی 2 سماعتیں ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی اہم ہے، معلوم نہیں سابق وزیراعظم کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر معمولی صورت حال کو مد نظررکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا اسی لیے حاضری سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔