Home sticky post 6 شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

Share
Share

اسلام آباد: رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
سرِ لامکاں سے طلب ہوئی۔۔۔ سوئے منتہی وہ چلے نبی
کوئی حد ہے ان کے عروج کی۔۔۔ بلغ العلیٰ بکمالہ
شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، اس شب مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔
محفل معراج النبیﷺ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺکی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔
اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی، امت مسلمہ کیلئے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب، پی سی بی کونظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران

کراچی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...

چیئرمین پی سی بی کو تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

کراچی:سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی...

تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی قیادت کے درمیان...

سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

کراچی:حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری...