Home Uncategorized شاہ رخ خان کی کامیڈی فلم “ڈنکی” بھی 100 کروڑ کے کلب میں داخل

شاہ رخ خان کی کامیڈی فلم “ڈنکی” بھی 100 کروڑ کے کلب میں داخل

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔

پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے بعد ’ڈنکی‘ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن تیسرے دن اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے اور یہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم تھا۔

کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ کا تین دن کا مجموعی بزنس 100 کروڑ تک پہنچ گیا ہے اور ہفتہ اتوار کی چھٹیوں میں یہ 200 کروڑ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے اور اس کا دو دن کا مجموعی بزنس 295 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ ’سالار‘ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ’کے جی ایف‘ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...