اسلام آباد: قومی سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ولیمہ میں کرکٹ اسٹارز کی شرکت سے رونقیں دو بالا ہو گئیں۔
ولیمے کی پر وقار تقریب وفاقی دارالحکومت کےایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا افریدی کا دعوت ولیمہ کی تقریب نجی ہوٹل مین جاری شاہین شاہ آفریدی کے دعوت ولیمہ کی تقریب اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوئی.
دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز بھی شریک ہوئے تاہم مہمانوں کے لیے تقریب کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائدکی گئی جس کی وجہ سے سے شرکاء کو موبائل-فون باہر ہی جمع کرنے پڑے.
شاہین آفریدی کے ولیمے میں شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف نسیم شاہ، فخرزمان ، محمد رضوان بھی شریک ہوئے، دولہے کے سسر شاہد آفریدی نے بھی محفل کی رونق میں اضافہ کیا.
شاہین آفریدی نے ولیمے پر کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہے، شاہین آفریدی کے تقریب ولیمہ میں سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوءے ولیمے تقریب میں 800 سے زائد مہمان مدعو ہیں.