Home نیوز پاکستان شاہد آفریدی کا بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام

شاہد آفریدی کا بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام

Share
Share

کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

شاہد ا?فریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شیئرکردیں۔

تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشا آفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔شاہد آفریدی نے جو شعر شیئر کیے وہ یہ تھے۔

آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے

ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے

شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔

یاد رہے کہ انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے...

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں...

صدر مملکت کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ یکطرفہ قرار دیتے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر مملکت آصف علی زرداری نے دریائے سندھ...

چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب، پی سی بی کونظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران

کراچی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...