Home Uncategorized شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں، سونیا حسین

شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں، سونیا حسین

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ سلیبرٹیز کو شادیوں میں شرکت کے پیسے ملتے ہیں؟کیا یہ سچ ہے؟

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دُلہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔

اداکارہ نےمزید بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیونکہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...