Home نیوز پاکستان سمارٹ لاک ڈاوٴن ، لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

سمارٹ لاک ڈاوٴن ، لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

Share
Share

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاوٴن کا نفاذ کر دیا گیا۔آج اور کل مارکیٹیں تین بجے تک کھلیں گی جبکہ اتوار کو کاروبار مکمل بند ہوگا۔

سمارٹ لاک ڈاوٴن کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اور کل تعلیمی ادارے بندر ہیں گے، ان اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاوٴالدین شامل ہیں، محکمہ سکول و ہائرایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

آج اور کل مارکیٹیں تین بجے تک کھلیں گی جبکہ اتوار کو کاروبار مکمل بند ہوگا، لاہور میں مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا جبکہ صرف سائیکلنگ کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب مارکیٹوں کی بندش سے متعلق حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ حکومت مارکیٹوں کے بجائے سرکاری دفاتر، بینکوں کو بند کروائے، مارکیٹیں 3 بجے کھولنے سے تاجربرادری کو بڑا نقصان ہوگا۔

تاجر برادری کا کہنا تھا کہ حکومت جمعہ کو مارکیٹیں 3 بجے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ادھر لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، صوبائی دارالحکومت فضائی آلودگی کے تناسب سے آج بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 473 ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کے مریضوں کو خاص احتیاط برتنی چاہیے، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...