Home Uncategorized ‎سوناکشی سنہا رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی

‎سوناکشی سنہا رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا رواں ماہ 23 جون کو اپنے دیرینہ دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات قائم ہیں، میڈیا پر کئی بار ان دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن سوناکشی سنہا نے عوامی سطح پر کبھی ایک دوسرے کے بارے میں بات نہیں کی۔

اب اس جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔شادی کی تقریب میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کی پوری کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے دعوت نامے کو میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘افواہیں سچ ہیں’ یعنی دونوں کی شادی کی افواہیں سچ ہیں۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا کو آخری بار فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سْپر ہٹ ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ بازار’ میں دیکھا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...