Home کھیل ‎ٹی20 ورلڈ کپ ،پاکستان اورامریکا آج آمنے سامنے ہوں گے

‎ٹی20 ورلڈ کپ ،پاکستان اورامریکا آج آمنے سامنے ہوں گے

Share
Share

ڈیلس: ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کا آج پہلا امتحان ہے، قومی ٹیم میزبان ملک امریکا سے مدمقابل ہوں گی

پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ آج ڈیلس کرکٹ گراوٴنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے پڑے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی، امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ادھر قومی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باوٴلر محمد عامر جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکا کی وکٹیں باوٴلرز کے لیے ساز گار ہیں لیکن ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے۔

فاسٹ باوٴلر محمد عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...