نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کو پاک بھارت تعلقات کی بحالی کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورے کو نمایاں جگہ دی جارہی ہے اور بھارتی میڈیا نے بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کو پاک بھارت تعلقات کی بحالی کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےکہا ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا میزبان ملک تمام رکن ممالک کو دعوت دینےکا پابند ہے۔
ایک بیان میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری پروٹوکول ہے۔
واضح رہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔