Home نیوز پاکستان طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے

طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نٸے صدر منتخب ہوگٸے۔

ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نماٸندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کانگریس کے 93 میں سے 62 ارکان نے طارق بگٹی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے دو تہاٸی اکثریت سے منتخب کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طارق بگٹی نے کہا کہ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش کرنے والوں سے پوچھ گچھ کریں گے، ایسی کوشش کرنے والوں کو صفاٸی کا ایک موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے دروازے سب کیلٸے کھلے ہیں، ہاکی کے فروغ کیلٸے تمام وساٸل بروئے کار لائیں گے، عید کے بعد ہاکی کا بڑا ٹورنامنٹ کوٸٹہ میں ہوگا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کیا گیا تھا۔

پی ایچ ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا جب کہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جدہ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اورسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ...