Home سیاست آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈسے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈسے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے فلوریڈا میں سینٹ کام کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل سید عاصم منیر اور کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی امور کو بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔آرمی چیف نے دورے کے دوران سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...