Home Uncategorized ٹرمپ پر حملہ قاتلانہ تھا،حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ایف بی آئی

ٹرمپ پر حملہ قاتلانہ تھا،حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ایف بی آئی

Share
Share

پنسلوینیا: فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ قاتلانہ تھا، حملہ آور کی شناخت ہو گئی۔

پنسلوینیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ایک حملہ آور اور ایک شخص ہلاک ہوئے ہیں، مشتبہ شخص کا ڈی این اے کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے فوری جواب دیا، حملہ آور کی شناخت ہو گئی، مشتبہ شخص کا تعلق پنسلوانیا سے ہے،جائے وقوع پر بدستور تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں کسی پولیس والے پر فائرنگ نہیں کی گئی،حملہ آور نے اونچے مقام سے سٹیج کی طرف متعدد گولیاں چلائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جواب دیا، ٹرمپ پر حملے کے بعد اب وہاں کوئی خطرہ نہیں، ہماری تمام ایجنسی سیکریٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، ہم سیکریٹ سروس کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔

ایف بی آئی حکام نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے لوگوں کے تحفظ کے لیے بہترین کام کیا، انہوں نے وسائل کے لیے معاونت مانگنے میں ہچکچاہٹ نہیں کی، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں یہ وسائل فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی مددگار ہوں گی، جس کے بھی پاس اس شوٹر کے حوالے سے معلومات ہوں گی وہ ہمارے لیے اس حملےکا مقصد کا پتہ لگانے کے لیے کار آمد ہوں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...