Home Uncategorized اسرائیلی فوج کی بربریت نہ رک سکی،عید کے روز بمباری ، 40 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت نہ رک سکی،عید کے روز بمباری ، 40 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے میں عید الاضحیٰ کے روز بھی 40 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 37337 تک پہنچ گئی۔

العربیہ نیوز کے مطابق شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ فلسطینی بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد کل تعداد کا دو تہائی ہو سکتی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 85229 ہے۔

یاد رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد یہ دوسری عید ہے جس میں اسرائیلی فوج نے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اتوار یعنی عید الاضحیٰ کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے 40 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...