Home Uncategorized چینی صدر کا فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

چینی صدر کا فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

Share
Share

بیجنگ: چینی صدر نے مشرقی کمانڈ تھیٹر کا معائنہ کیا اور فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ فوج اپنے آپ کو سٹیل کی عظیم دیوار میں تبدیل کر دے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا ہنگامہ آرائی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، فوج حقیقی لڑائی میں فتح کے امکانات کو بڑھانے کیلئے جنگی منصوبہ بندی کرے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چین کی سکیورٹی کی صورتحال غیر مستحکم ہو گئی ہے، فوج اپنے آپ کو سٹیل کی عظیم دیوار میں تبدیل کر دے۔

چینی صدر نے کہا کہ اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا پختہ دفاع کرنا چاہیے، ایسٹرن تھیٹر کمانڈ مشرقی بحیرہ چین اور آبنائے تائیوان کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...