Home سیاست باپ پارٹی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

باپ پارٹی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:باپ پارٹی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق سے باپ پارٹی کے سابق وزراء اور رہنماؤں نے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی کوئٹہ آمد پر شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق وزراء سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، مسعود لونی، نورمحمد دومڑ شامل تھے۔

سابق وزراء طور اتماخیل، ڈاکٹر ربابہ، غفور لہڑی، کریم نوشیروانی، دوستین ڈومکی، مجیب محمد حسنی بھی ملاقات میں شامل تھے، سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیکو نے ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی بھی ایاز صادق سے ملاقاتیں ہوئیں، صوبائی صدر نون لیگ جعفر مندوخیل نوابزادہ جنگیز مری اور لیگی رہنما راحیلہ درانی بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...