Home sticky post 3 پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے،شہباز شریف

پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے،شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ابتدائی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، ہم اس کا حل نکال کر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 اپریل...