Home کھیل پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

Share
Share

پیرس:نامناسب ماحول پیدا کرنے کے باعث اولمپکس ویلیج سے نکالی گئیں پیراگوئے کی خاتون تیراک نے بڑا انکشاف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی سوئمر لوانا الونسو کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر معروف برازیلی فٹبالر نیمار جونئیر نے انہیں پرائیویٹ میسج کرکے پیغام بھیجا تھا۔

پیراگوئین ریڈیو شو ایر ڈی ٹوڈوس سے گفتگو کرتے ہوئے، 20 سالہ سوئمر نے دعویٰ کیا کہ برازیل کے سابق کپتان اور معروف فٹبالر نیمار جونئیر نے مجھے انسٹاگرام پر میسجز کیے، جو میں یہاں نہیں بتاسکتی۔

اولمپکس ویلیج سے نکالے جانے کے بعد لوانا الونسو نے کہا کہ میں نے ملک نہیں چھوڑا نہ مجھے نکالا گیا ہے، غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

دوسری جانب نیمار جونئیر اِن دنوں اپنی چوٹ سے لڑرہے ہیں وہ انجری کے باعث کوپا امریکا ٹورنامنٹ میں بھی برزایل کی نمائندگی سے قاصر رہے تھے۔

اکتوبر میں ورلڈکپ کوالیفائر میں ایک حریف سے ٹکرانے کے بعد برازیل کی یوروگوئے سے 2-0 کی شکست کے دوران وہ روتے ہوئے اسٹریچر گئے تھے۔

خیال رہے کہ اولمپکس کمیٹی کا کہنا تھا کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...