Home نیوز پاکستان پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ

پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ

Share
Share

کراچی: پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پہلی پرواز کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت 200 افغان شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے ائیربس 330 طیارے استعمال کیے جائینگے۔
ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان سے ڈھائی سے تین ہزار افغان شہری 12 پروازوں کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے جائیں گے۔

افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے خصوصی پروازیں آج سے دسمبر کے وسط یا اختتام تک آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کی روانگی کے موقع پر ایف آئی اے،کسٹمز،ائیرپورٹ سکیورٹی اور سول ایوی ایشن حکام موجود ہونگے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے گزشتہ روز سول ایوی ایشن کے حکام سے ملاقات میں افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

Share
Related Articles

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...