Home Uncategorized غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کر گیا، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کر گیا، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

Share
Share

نیویارک:ایک ماہ سے جاری مسلسل بمباری کے بعد غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کر گیا جس پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں یو این رفیوجی ایجنسی نے کہا ہے کہ غذائی بحران انسانی المیے کو جنم دینے کے قریب ہے، رفاہ بارڈر سے غزہ میں آنے والی امدادنہ ہونے کے برابر ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے غزہ میں اموات ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلسل محاصرے نے محصور شہریوں کو قحط کے خطرے سے دوچار کر دیا، حالات ہر دن پہلے سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کیلئے نہ کھانا، نہ پانی، ایندھن نہ ہی بجلی دستیاب ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں غزہ کا انفراسٹرکچر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہونے سے غزہ کا رابطہ دنیا سے منقطع ہو گیا ہے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا جنگ بندی کیلئے خدا کا واسطہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہے، جنگ کا شکار بچوں کا مستقبل ختم کیا جا رہا ہے، تنازع پھیلنے کے بجائے اسے روکنے کیلئے کام کیا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...