Home Uncategorized سابق تھائی وزیر اعظم 15 سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس آتے ہی گرفتار ،جیل منتقل

سابق تھائی وزیر اعظم 15 سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس آتے ہی گرفتار ،جیل منتقل

Share
Share

بنکاک: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو 15 سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے پر جیل میں ڈال دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھاکسن ایک پرائیویٹ جیٹ میں دارالحکومت بنگاک پہنچے تھے جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی ان کی فیو تھائی پارٹی کے امیدوار سریتھا تھاویسین کو اگلے تھائی وزیر اعظم کے لیے ووٹ دیا گیا۔

مذکورہ بالا اقدام سے فیو تھائی پارٹی کے اپنے سابق فوجی حریفوں کے ساتھ اتحاد مضبوط ہوتا ہے جنہوں نے 2014 میں بغاوت کے ذریعے پارٹی کو معزول کر دیا تھا۔

تھائی لینڈ کے کامیاب ترین منتخب رہنما مسٹر تھاکسن سے ایک طویل عرصے سے قدامت پسند شاہی خاندان کے افراد خوفزدہ ہیں جنہوں نے انہیں کمزور کرنے کے لیے فوجی بغاوتوں اور متنازعہ عدالتی مقدمات کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم تھاکسن بغاوت کے ذریعے معزول ہونے کے بعد 2009 میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر گئے تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...