Home Uncategorized بچی نے والد کو فروخت کرنے کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا

بچی نے والد کو فروخت کرنے کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا

Share
Share

ممبئی: بھارت میں کمسن بچی نے والد کو فروخت کرنے کا اشتہار ہی گھر کے دروازے پر لگا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے دروازے پر اشتہار لگا ہوا ہے جس پر درج ہے ’والد برائے فروخت قیمت دو لاکھ روپے، مزید معلومات کیلئے دروازے کی گھنٹی بجائیں۔

والد کی جانب سے شیئر کردہ پیغام میں لکھا گیا کہ معمولی تلخ کلامی پر 8 سالہ بچی نے ہمارے گھر کے دروازے پر والد برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا ہے۔

میلانچوہولک نے مزید لکھا کہ ’میں سمجھتا ہوں میری قیمت کافی کم رکھی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یہ پوسٹ 2 اکتوبر کی صبح لگائی گئی تھی، جسے تقریباً 30 ہزار افراد نے دیکھا اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ دو لاکھ روپے بہت زیادہ قیمت ہے مجھے یقین ہے کہ میری بیٹیاں مجھے 20 روپے میں فروخت کر دیں گی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...