Home نیوز پاکستان حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بارکمی کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 3.32 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا جو اگلے پندرہ دن کیلئے لاگو رہیں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

پٹرول کی قیمت میں1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہےپٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 259.10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اوگرا کی بھیجی گئی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔

Share
Related Articles

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...